کھیل

ایف اے فٹبال کپ، ویٹ فورڈ کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

ویٹ فورڈ کی ٹیم ایف اے فٹبال کپ کے فائنل میں پہنچ گئی۔ ویٹ فورڈ نے سیمی فائنل میں ولوز ہمپٹن کے خلاف تین دو سے کامیابی سمیٹی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے ڈیولاف نے ایکسٹرا ٹائم میں گول کرکے مداحوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیر دیں۔
ویٹ فورڈ نے ایف اے کپ فٹبال کے فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا۔ سیمی فائنل میں ویٹ فورڈ نے ولوز ہمپٹن کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔
دونوں ٹیموں نے آغاز سے ہی ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے۔ 36 ویں منٹ میں ولوز ہمپٹن کے ڈوہیرتی نے گول داغ کر اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔ جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی
دوسرے ہاف میں کھیل میں مزید تیز ی آئی۔ 62 ویں منٹ میں جیمنز نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر برتری دو صفر کر دی۔
79 ویں منٹ میں ڈیولاف اور آخری لمحات میں ڈینے نے گول کرکے ویٹ فورڈ کی ٹیم کو کھیل میں واپس لے آئے۔
ایکسٹرا ٹائم میں بھی ویٹ فورڈ کا جادو سر چڑھ کر بولا۔ ڈیولاف نے گول کر کے اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنا ر کیا۔
ویٹ فورڈ کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی- ویٹ فورڈ نے سیمی فائنل میں ولوز ہمپٹن کے خلاف 2-3 سے کامیابی سمیٹی-

Comment here

Subscribers
Followers