قومی

نیب نے پنک ریزیڈنسی کے نام سے تیسرا ریفرنس دائر کر دیا

نیب نے جعلی بنک اکاؤنٹس کیس میں پنک ریزیڈنسی کے نام سے تیسرا ریفرنس دائر کر دیا، ملک ریاض کا بیٹا علی ملک، داماد زین ملک سمیت سولہ ملزم نامزد کیے گئے ہیں۔
نیب ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری کے قریبی ساتھی آفتاب میمن اور اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید کے نام بھی شامل ہیں۔ ریفرنس کے مطابق ملزموں نے کراچی میں گلستان جوہر میں دو پلاٹ غیر قانونی طور پر ریگولرائز کروائے۔ اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے پلاٹوں کی فروخت کی گئی۔ جس سے قومی خزانے کو چارارب روپے کا نقصان ہوا۔ دونوں پلاٹس کے لئے رقم کی منتقلی جعلی بنک اکاؤنٹس سے کی گئی۔ ریفرنس کےمطابق دونوں پلاٹوں کی فروخت میں پنک ریزیڈنسی کو فائدہ پہنچایا گیا ۔

About Author

Comment here

Subscribers
Followers