قومی

ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی ضمات میں 10 روز کی توسیع کر دی

نیب لاہور نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو دس اپریل کو پھر طلب کر لیا، نیب حمزہ شہباز کی ضمانت میں توسیع کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج نہیں کرے گا۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو نیب لاہور میں دس اپریل کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا گیا۔ انہیں دن گیارہ بجے انوسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ حمزہ شہباز پر آمدنی سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ نیب نے انہیں تمام ریکارڈ بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے حمزہ شہباز کی ضمانت میں توسیع کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers