قومی

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں جاری

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے۔ اجلاس میں اہم اداروں کے سربراہوں کی تقرری سمیت اُنیس نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان کے زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی کابینہ متروکہ وقف املاک بورڈ ،جینکو ون، ٹو، تھری کے سربراہوں اور سی ای او ،اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کی تعیناتی کی منظوری دے گی ۔ مہلک بیماریوں کے علاج کے پروگرام کی بحالی اور پیپرا رولز دوہزار چار میں ترامیم بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں ۔ فیصل آباد میں آبی وسائل کے لیے فرانس سے چورانوے ملین یورو قرض معاہدے کی منظوری دیے جانے کا بھی امکان ہے۔ اجلاس میں آٹھ ویں ویج بورڈ کے چیئرمین کی تعیناتی کی شرائط طے کی جائیں گی، پاکستان میڈیا یونیورسٹی کے قیام کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے میڈیا ایڈوائزر یوسف بیگ مرزا کو بطور چیئرمین پی ٹی وی چارج دینے سے متعلق سمری بھی کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share