بین الاقوامی

ترکی کی حکمران جماعت نے استنبول میں دوبارہ بلدیاتی انتخابات کروانے کا مطالبہ کر دیا

ترکی کی حکمران جماعت نے استنبول میں دوبارہ بلدیاتی انتخابات کروانے کا مطالبہ کر دیا. صدر اردوان کی جماعت کو میئر کے الیکشن میں بہت کم ووٹوں سے شکست ہوئی تھی. صدر طیب اردوان کی جماعت ’اے کے پی‘ کے نائب صدر علی احسان نے انقرہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ان کے پاس اس بات کے شواہد ہیں کہ کچھ علاقوں میں ایسے حالات و واقعات پیش آئے جن سے انتخابات کے نتائج پر اثرات پڑے. دلچسپ بات یہ ہے کہ دو روز پہلے الیکشن کمیشن نے پارٹی کی جانب سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست کو رد کر دیا تھا. صدر اردوان کی جماعت کو انقرہ اور استنبول میں میئر کے انتخابات میں بہت کم ووٹوں کے فرق سے شکست کا سامنا کرنا پڑا.

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers