بین الاقوامیقومی

سیلاب زدگان کے لیے امدادی سامان ایران بھجوا دیا گیا

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ایران میں سیلاب زدگان کے لیے امدادی سامان ہمسایہ ملک پہنچا دیا گیا ہے. وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں.
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا پاکستان کا پہلا سی ون تھرٹی (C-130) طیارہ، امدادی سامان لے کر ایران کے شہر احواض پہنچ گیا ہے۔ امدادی سامان میں خیمے، کمبل اور ابتدائی طبی امداد کا سامان شامل ہے۔ انہوں نے بتایا مزید امدادی سامان کی دوسری کھیپ کل بھجوائی جائے گی۔ ایران میں سیلاب نے بدترین تباہی پھیلائی، جس سے شدید مالی اور جانی نقصان ہوا۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers