قومی

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت میں گریجویٹ سکول کا افتتاح

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت میں گریجویٹ سکول کا افتتاح کر دیا گیا. یونیورسٹی میں پہلی بار قومی زبان اردو کو پوسٹ گریجویٹ کے سطح پر پڑھایا جائے گا۔ فورس کمانڈر شمالی علاقہ جات میجر جنرل احسان محمود خان نے گریجویٹ سکول کا افتتاح کیا. یہاں آٹھ مضامین کی تعلیم دی جائے گی جس میں قومی زبان اردو کو بھی پہلی بار ماسٹرز اور پی ایچ ڈی لیول پر پڑھایا جائے گا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل احسان محمود خان نے کہا کہ یونیورسٹی میں تحقیق پر توجہ دی گئی تو اس خطے کے باصلاحیت نوجوان عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں.
فورس کمانڈر شمالی علاقہ جات کی طرف سے دس لاکھ روپے عطیے کا اعلان کیا گیا. وائس چانسلر نے اپنے خطاب میں فورس کمانڈر کو قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں جدید ریسرچ کی تعلیم کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا. تقریب کے آخر میں فورس کمانڈر نے گریجویٹ سکول فیکلٹی ارکان میں سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کئے.

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers