قومی

مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے کا امن ممکن نہیں، وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے کا امن ممکن نہیں. پاکستان مسلح تنظیموں کے خاتمے کے لیے سنجیدہ کارروائیاں کر رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے آسیہ بی بی آئندہ چند ہفتوں میں ملک چھوڑ دیں گی۔
کشمیر کا تنازعہ حل کرنا ہو گا. یہ مسئلہ ابلتا ہوا نہیں رہ سکتا. وزیراعظم عمران خان نے بھارتی انتخابات سے ایک روز قبل نریندر مودی کے نام پیغام دے دیا. بی بی سی کو انٹرویو میں وزیراعظم کا کہنا تھا جوہری ہتھیار رکھنے والے ہمسائے اپنے اختلافات کو صرف مذاکرات کے ذریعے ہی حل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا جو کچھ کشمیر میں ہو رہا ہے وہ وہاں کے لوگوں کا ردِ عمل ہے۔ اس کا الزام پاکستان پر لگانے سے صرف کشیدگی بڑھے گی.
وزیراعظم نے انٹرویو میں بتایا پاکستان عسکری تنظیموں کے خلاف سنجیدہ کارروائیاں کر رہا ہے۔ اس حوالے سے کوئی بیرونی دباؤ نہیں، بلکہ یہ پاکستان کے مفاد میں ہے۔ وزیراعظم نے سپریم کورٹ سے رہا ہونے والی آسیہ بی بی کے بارے میں بتایا وہ محفوظ ہیں اور جلد ملک چھوڑ دیں گی۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers