قومی

ڈریپ کا ازخود قیمتیں بڑھانے والی ادویہ کمپنیوں کے خلاف کریک ڈاؤن

ادویہ کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کرنے والے ڈرگ مافیا کے گرد گھیرا تنگ ہونے لگا. ڈریپ نے دواؤں پر نئی قیمتوں کے لیبل لگا کر فروخت کرنے کی ایک اور کوشش نا کام بنا دی. اکیس مختلف برانڈز کی متعدد دوائیں قبضے میں لے لی گئی۔
اسلام آباد میں ڈریپ کی ٹیم نے قیمتوں میں از خود اضافہ کرنے والی ادویہ کمپنیوں کے خلاف کریک ڈاؤں کیا۔ ڈسٹری بیوٹر کمپنی سے پانچ لاکھ سے زائد دواؤں کا سٹاک قبضے میں لے لیا. دواؤں پر من مانی قیمتوں کے سٹکرز لگائے گئے تھے۔ ڈسٹری بیوٹر کمپنی کیخلاف ڈرگ ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔ وفاقی وزیر صحت عامر کیانی نے دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والی کمپنیز کیخلاف بھر پور کارروائی کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers