کھیل

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی۔ قومی کپتان سرفراز احمد ٹرافی دبئی سے لے کر اسلام آباد پہنچے۔ چمچماتی ٹرافی لاہور اور پھر کراچی میں بھی لائی جائے گی۔
ورلڈ کپ 2019 کی ٹرافی کی دنیا کی سیر جاری۔ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ورلڈ کپ ٹرافی لیکر اسلام آباد پہنچے۔ چمچماتی ٹرافی کا شاندار استقبال کیا گیا۔
اسلام آباد کے شہری کل ٹرافی کے ساتھ ساتھ سیلفیاں بنا سکیں گے۔ ٹرافی کی 13 اپریل کو لاہور اور 14 اپریل کو کراچی میں رونمائی ہوگی، مرکزی تقریب 14 اپریل کو کراچی میں ہی ہوگی جس میں کنسرٹ، فوڈ فیسٹول اور آتشبازی بھی ہوگی
کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں ورلڈ کپ جیت کر ٹرافی واپس پاکستان ہی لائیں گے۔
ورلڈ کپ کا آغاز 30 مئی سے ہو گا۔ پہلے روز انگلینڈ اور جنوبی افریقہ میں جوڑ پڑے گا۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers