بین الاقوامی

ایران میں ایک اور تباہ کن سیلاب کا خطرہ

ایران میں ایک اور تباہ کن سیلاب کے پیش نظر اہواز شہر خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے، ساٹھ سے ستر ہزار شہری گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔
ایران میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی پھیلا دی ہے۔ جس کے باعث بڑے پیمانے پر شہریوں کو محفوظ علاقوں کی طرف منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے ، صوبہ خوزستان کے گورنر نے اہواز کے شہریوں کو بھی حفاظتی اقدامات کے پیش نظر علاقہ خالی کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ اس سے پہلے بھی ستر دیہات خالی کرائے جا چکے ہیں۔ ایران میں سیلاب سے اب تک ستر افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

Comment here

Subscribers
Followers