بین الاقوامی

بھارت میں لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے پولنگ کا عمل جاری

بھارت میں لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ بیس ریاستوں کی اکیانوے نشستوں پر ووٹ ڈالے جا رہے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کیا گیا ہے۔
لوک سبھا انتخابات کا آج پہلا مرحلہ شروع ہو گیا ہے۔ پولنگ سٹیشنز پر صبح سویرے ہی ووٹ کاسٹ کرنے والوں کا رش نظر آ رہا ہے۔ پہلے مرحلے میں ریاست آندھرا پردیش، اروناچل پردیش، آسام، بہار، چھتیس گڑھ میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ جموں کشمیر، منی پور، میگھالے، میزورم، ناگا لینڈ، اوڑیسہ، سِکم، تیلنگانہ اور تریپورہ میں بھی ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ اتر پردیش، اتر کھنڈ، مغربی بنگال، انڈمان، نکوبار اور لکشدیپ میں بھی لوگ حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ انتخابات کے موقع پر ملک بھر میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، لوک سبھا کے سات مرحل پر مشتمل انتخابات میں مجموعی طور پر نوے کروڑ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ انتہا پسند ہندو جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے نریندر مودی دوسری بار وزارت عظمیٰ کے لئے میدان میں اترے ہیں، جن کا کانگریس کے راہول گاندھی سے کڑا مقابلہ متوقع ہے۔

Comment here

Subscribers
Followers