بین الاقوامی

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں کثیرالمنزلہ عمارت میں آگ لگی

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں کثیرالمنزلہ عمارت میں آگ لگنے سے تین افراد ہلاک اور سولہ زخمی ہو گئے ہیں۔
بنکاک کے گورنر نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ستاون منزلہ عمارت میں ہوٹل اور شاپنگ پلازہ بھی ہیں، جس کی آٹھویں منزل پر آگ لگی۔ آگ لگنے سے تین لوگوں نے کھڑکیوں سے چھلانگ لگا دی، جو شدید زخمی ہونے کی وجہ سے دم توڑ گئے۔ آگ لگنے کے فوراً بعد عمارت کو خالی کرایا گیا۔ حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، تاہم معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Comment here