قومی

مولانا فضل الرحمان کی آصف زرداری سے ملاقات

مولانا فضل الرحمان کی آصف زرداری سے ملاقات ، دونوں رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کپتان کو گھر جانا پڑے گا تاہم حکومت کے خلاف تحریک شروع کرنے کے وقت اور طریقہ کار پر اتفاق نہیں ہو سکا۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں سے جان نہ چھڑائی تو آنے والی نسل معاف نہیں کرے گی اور نہ ہی نقصان کا ازالہ ہو سکے گا۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج کی ملاقات معمول کا حصہ تھی ابھی سرپرائز دینے کی پوزیشن میں نہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پارلیمنٹ میں پیٹرول اور ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج پر اتفاق کیا جبکہ آصف زرداری نوازشریف کو ساتھ ملا کر احتجاجی تحریک چلانے پر زور دیتے رہے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers