کھیل

چیمپئنز لیگ فٹبال ، کوارٹر فائنل کے پہلے مرحلے میں دلچسپ مقابلے جاری

چیمپئنز لیگ فٹبال ، کوارٹر فائنل کے پہلے مرحلے میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ بارسلونا نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو ایک صفر سے ہرا یا۔ اجیکس اور یوونٹس کا میچ ایک ایک گول سے برابری پر ختم ہوا۔
چیمپئنز لیگ فٹبال سنسنی خیز مقابلوں نے ایونٹ کو چار چاند لگا دیے۔ کوارٹر فائنل کا پہلا مرحلہ بارسلونا نے مانچسٹر یونائیٹڈ کےخلاف میدان مارا۔
میچ کا آغاز ہوا تو 12 ویں ہی منٹ میں لیوک شاہ کے اون گول نے بارسلونا کو برتری دلا دی۔ جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔
دوسرے کوارٹر فائنل میں اجیکس اور یوونٹس کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ پہلے ہاف کے آخری منٹ میں رونالڈو نے گول کر کے یوونٹس کو برتری دلائی۔
دوسرے ہاف کے پہلے ہی منٹ میں مخالف ٹیم کے نیرس نے گول داغ کر حساب برابر کر ڈالا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان مقررہ وقت تک میچ ایک ایک گول سے برابری پر ختم ہوا۔
چیمپئنز لیگ فٹبال
کوارٹر فائنل کا پہلا مرحلہ
بارسلونا نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-1 سے ہرا یا
اجیکس اور یوونٹس کا میچ 1-1 گول سے برابر رہا

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers