قومی

صدر عارف علوی نے ایک بار پھر ایوان صدر کو عوام کیلئے کھول دیا

صدر عارف علوی نے ایک بار پھر ایوان صدر کو عوام کیلئے کھول دیا۔ اس بار قیام پاکستان کی جدوجہد سے متعلق نادر تصاویر اور نایاب دستاویزات کی نمائش منعقد کر کے لوگوں کو آنے کا موقع دیا گیا. صدر عارف علوی کی طرف سے ایوان صدر کے دروازے عوام کیلئے کھولنے کی روایت کے تحت وہاں دو روزہ نمائش شروع ہوئی۔ اس میں وہ نایاب تصاویر اور دستاویزات پیش کی گئی جو جدوجہد پاکستان اور قائد اعظم کی شخصیت سے متعلق تھی۔ صدر عارف علوی نے وہاں شہریوں سے ملاقاتیں کی اور نمائش کی اہمیت پر خطاب بھی کیا. ان کا کہنا تھا کہ قومی تاریخ نئی نسل کے لئے انتہائی اہم ہے.
سکیورٹی تقاضوں کو پورا کر کے ایوان صدر پہنچنے والے شہریوں نمائش کو خوب داد دی. وہاں بڑوں کے ساتھ بچے بھی خوش تھے۔ نمائش میں قائد اعظم اور فاطمہ جناح کی نادر اشیاء اور تاریخی اخبارات کے نادر نسخے بھی موجود تھے۔ وہاں آنے والے لوگوں کا کہنا تھا کہ ایسی تقاریب قیام پاکستان کی تاریخی جدوجہد میں دی جانے والی قربانیوں کی یاد دلاتی ہیں۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers