قومی

واشنگٹن: پاکستانی کاروباری برادری سے وزیر خزانہ اسد عمر کا خطاب

وزیر خزانہ اسد عمر نے بیرون ملک پاکستانیوں کو اپنے ملک میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دے دی. واشنگٹن میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یقین دلایا کہ معیشت کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے اقدامات کئے جا رہے ہیں.
واشنگٹن میں تقریب سے خطاب میں وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے خاطر خواہ مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کاروبار کے لیے آسان ماحول کی دستیابی ہماری ترجیح ہے۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی نژاد امریکی بھی کاروباری مواقع سے بھر پور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ معاشی سرگرمیوں میں اضافے کے لیے بنیادی اصلاحات ضروری ہیں۔ انہوں نے کاروباری حلقے کو یقین دلایا کہ برآمدی شعبے کی کارکردگی بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں.

Comment here

Subscribers
Followers