بین الاقوامی

پر امن مستقبل کیلئے تمام افغان دھڑوں کو مذاکرات کی میز پر ہونا چاہئے، زلمے خلیل زاد

طالبان کی جانب سے افغان سیکیورٹی فورسز کیخلاف نئی مہم کے اعلان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ لڑائی کے اعلان سے امن کوششوں کو نقصان پہنچے گا.
امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے اپنے ٹویٹ میں طالبان کی جانب سے موسم بہار کے آغاز پر نئی مہم کے اعلان کو ناعاقبت اندیشی اور غیر ضروری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کا اعلان افغان عوام کی خواہشات کے برعکس ہے. افغان عوام امن چاہتے ہیں اور امریکہ انکے ساتھ ہے ۔مزید لڑائی کے اعلان سے امن کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا اور افغان عوام کی مشکلات میں اضافہ اور مزید ہلاکتیں ہوں گی۔ انہوں نے دعوٰی کیا کہ اکثرطالبان جنگجو اور قائدین بھی اس اعلان کے خلاف ہیں۔ پر امن مستقبل کیلئے اس وقت تمام افغان دھڑوں کو مذاکرات کی میز پر ہونا چاہئے۔ انہوں نے امریکہ کی جانب سے طالبان کے اعلان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ،قطر اور دیگر ممالک کو بھی اسکی مذمت کرنی چاہئے۔ ہم افغانستان میں جنگ کے خاتمے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے.

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers