بین الاقوامی

بھارتی قابض فوج کی پُر تشدد کارروائیاں جاری، دکانیں لوٹ لیں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج کی پُر تشدد کارروائیاں جاری ہیں. کشمیر میں درجنوں دکانوں کو لوٹ لیا گیا لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا. کشمیر میڈیا کے مطابق قابض فوج نے شیرپورہ کے علاقے کو گھیرے میں لے کر دکانوں میں توڑ پھوڑ کی. ظالم فوجیوں نے راہگیروں پر تشدد کیا. چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھروں کی تلاشی بھی لی اور رہائشیوں کو مارا پیٹا۔ ضلع کشتوار کے کئی حصوں میں گزشتہ چھ روز سے کرفیو نافذ ہے۔ پلوامہ اور شوپیاں میں بھی محاصرے اور گھر گھر تلاشی کے دوران لوگوں پر تشدد کیا گیا۔

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share