بین الاقوامی

سوڈان انقلاب، فوجی کونسل کا سیاسی رہنماؤں کو سول حکومت تشکیل دینے پر زور

سوڈان کی حکمران عبوری فوجی کونسل نے سول حکومت کی جانب بڑا قدم اٹھا لیا. سیاسی جماعتوں کو عبوری وزیراعظم منتخب کرنے کی دعوت دے دی. فوجی کونسل کے ارکان نے خرطوم میں سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس بلایا۔ کونسل کا کہنا تھا تمام سیاسی جماعتیں ایک سول حکومت کے قیام پر متفق ہوں۔وزیراعظم کےعہدے کے لیے آزاد اور غیر متنازعہ شخصیت کا انتخاب کیا جائے۔ ملک میں فوجی حکومت کے قیام کے خلاف مظاہرے بھی رکنے کا نام نہیں لے رہے۔مظاہرین کا مطالبہ ہے جلد از جلد جمہوری حکومت بنائی جائے۔

Comment here

Subscribers
Followers