قومی

نواز شریف کا شریف میڈیکل سٹی میں چھٹی بار میڈیکل چیک

سابق وزیراعظم نواز شریف کا شریف میڈیکل سٹی میں چھٹی بار معائنہ کیا گیا. ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی انجیو پلاسٹی ممکن نہ ہوئی تو دوبارہ بائی پاس سرجری کی جا سکتی ہے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کا کراچی سے آنے والی ڈاکٹرز کی ٹیم نے طبی معائنہ کیا. آغا خان یونیورسٹی کے ڈاکٹرز نے ان کی میڈیکل رپورٹس کا بھی جائزہ لیا۔نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ سابق وزیراعظم کو کئی امراض لاحق ہیں لیکن دل کا مرض ان کی زندگی کے لئے بڑا خطرہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا علاج جاری ہے، جب ضرورت محسوس ہو گی انہیں ہسپتال منتقل کر دیا جائے گا۔

Comment here

Subscribers
Followers