قومی

نیول چیف نے ساحلی علاقوں میں شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا

نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ساحلی علاقوں میں شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے ہر پاکستانی کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔
ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا مینگروز شجرکاری مہم فطرت کے ساتھ تعلق کو مضبوط کرنے کا ایک سنہری موقع ہے۔ مینگروز ساحلی آبادی کے لیے ذریعہ معاش اور آفات سے تحفظ کا بھی ذریعہ ہیں۔ انہوں نے بتایا پاکستان میں گزشتہ دو عشروں میں جنگلات اور مینگروز میں خطرناک کمی ہوئی ہے۔ پاک بحریہ سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی پر چالیس لاکھ مینگروز اُگا چکی ہے۔ حکومتی اداروں اور صنعت کاروں سمیت ہر پاکستانی کو شجر کاری مہم میں شریک ہونا چاہئیے.

About Author

Comment here

Subscribers
Followers