قومیکھیل

ورلڈ کپ کیلئے قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ جاری

ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لاہور میں جاری ہیں۔ اوپنر عابد علی فیل ہو گئے، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان سپر فٹ قرار دیئے گئے۔
فٹنس ٹیسٹ کے لئے ورلڈ کپ سکواڈ کے 23 ممکنہ کھلاڑیوں کو طلب کیا گیا تھا۔ محمد نواز کے سوا باقی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری ہیں۔ پہلے مرحلے میں کپتان سرفراز احمد، محمد حفیظ، جنید خان، شعیب ملک، شان مسعود، محمد حسنین، یاسر شاہ، عابد علی، محمد رضوان، فخر زمان، حسن علی سمیت دیگر کھلاڑی ٹیسٹ کے مرحلے سے گزرے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان بیس لیول کے ساتھ سر فہرست رہے۔ شان مسعود اور حسن علی کا لیول 19 رہا۔ سرفراز احمد، محمد حفیظ اور محمد عامر بھی فٹنس ٹیسٹ کلئیر کر چکے ہیں۔ اوپنر عابد علی نے کچھ پوائنٹس سے مطلوبہ لیول حاصل نہیں کیا۔ محمد حسنین اور یاسر شاہ بھی مطلوبہ لیول سے پیچھے ہیں۔ عماد وسیم نے فٹنس مسائل کے باعث ٹیسٹ نہیں دیا۔

Comment here

Subscribers
Followers