قومی

فریال تالپور نےاسلام آباد ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کر لی

نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں فریال تالپور کو کل طلب کر لیا. پیپلز پارٹی کی رہنما نے گرفتاری سے بچنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کر لی۔
قومی احتساب بیورو راولپنڈی نے آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں کل طلب کر رکھا ہے۔ فریال تالپور نے گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر اسلام آباد ہائیکورٹ میں عبوری ضمانت کے لیے درخواست دائر کر دی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے انتیس اپریل تک عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔ اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ میں جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کے ملزم شہزاد علی کی عبوری ضمانت کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی. عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت میں تیس اپریل تک توسیع کر دی۔

About Author

Comment here

Subscribers
Followers