قومی

پاک بحریہ کے 197 افسروں اور جوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا

پاک بحریہ کے ایک سو ستانوے افسروں اور جوانوں کو اعزازات سے نواز دیا گیا۔ جوانوں کو ستارہ امتیاز، تمغہ امتیاز، تمغہ بسالت اور تمغہ خدمت ملٹری عطا کیا گیا۔ نیول ہیڈ کوارٹرز میں پاک بحریہ کے افسروں اور سیلرز کو عسکری ایوارڈز تفویض کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے افسروں اور جوانوں کو اعزازات سے نوازا۔ بارہ کموڈورز کو ستارہ امتیاز ملٹری، گیارہ افسروں کو تمغہ امتیاز ملٹری عطا کیا گیا۔ بائیس افسروں اورجوانوں کو تمغہ بسالت سے بھی نوازا گیا۔ ماسٹرو چیف پیٹی افسروں اور سیلرز کو کلاس ون ٹو اور تھری کے تراسی تمغہ خدمت ملٹری دیے گئے۔ انہتر افسروں اور نیوی سویلینز کو چیف آف دی نیول سٹاف مراسلہ تحسین سے بھی نوازا گیا۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers