بین الاقوامی

لیبیا میں فوری جنگ بندی کیلئے سلامتی کونسل میں قرارداد پیش

لیبیا میں جاری جنگ رکوانے کے لیے سلامتی کونسل متحرک ہو گئی۔ برطانیہ نے جنگ بندی کے لیے سلامتی کونسل میں قرارداد پیش کر دی ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ فریقین فوری طور پر فائر بندی کر کے اقوام متحدہ کی نگرانی میں مسئلے کا سیاسی حل تلاش کریں۔ قرارداد کے مطابق خلیفہ حفتار کی فورسز اور حکومتی فوج کشیدگی کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں۔ اقوام متحدہ نے بھی قرارداد کی مکمل حمایت کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قرارداد پر جمعہ تک ووٹنگ کی توقع ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق لیبیا میں جاری کشیدگی کے دوران اب تک ایک سو بیس سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share