بین الاقوامی

امریکا، افغان حکومت اور طالبان کے درمیان دوہا مذاکرات منسوخ

دوہا میں آج ہونے والے افغان امن مذاکرات آخری لمحات میں ملتوی کر دیے گئے۔ جس پرامریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
زلمے خلیل زاد نے اپنی ٹویٹ میں کہا افغانستان میں پائیدار امن کے لیے مذاکرات اہم ہیں۔ ان کا کوئی متبادل نہیں۔ طالبان نے افغان حکومت کے مذاکراتی وفد میں دو سو پچاس افراد کی شمولیت پر شدید اعتراض کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا یہ کانفرنس ہے۔ شادی یا ولیمے کی تقریب نہیں۔ جس کے بعد طالبان نے افغان وفد سے ملنے سے انکار کر دیا۔ مذاکرات کا آغاز قطر کے دارلحکومت دوہا میں آج ہونا تھا۔

About Author

Comment here

Subscribers
Followers