قومی

جنرل زبیر محمود حیات کا اسلام آباد میں پاکستان سمٹ سے خطاب

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کہتے ہیں۔ کشمیریوں نے بھارتی تسلط مسترد کر دیا۔ پاکستان کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اسلام آباد میں پاکستان سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ مسئلہ کشمیر خطے کا فلیش پوائنٹ بنا رہے گا۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ نے بھارتی مظالم بے نقاب کردیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ کشمیری شہدا کو آج بھی سبزہلالی پرچم میں سپرد خاک کیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کا فوجی حل نہیں ہے۔ پاکستان پورے خطے میں امن چاہتا ہے، انہوں نے کہا کہ افغانستان کی زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers