قومی

ماڑی پٹرولیم نے پنجاب میں تیل کے بڑے ذخائر ملنے کی خوشخبری سنا دی

ماڑی پٹرولیم نے پنجاب میں تیل کے بڑے ذخائر ملنے کی خوشخبری سنا دی۔ غوری بلاک گجر خان سے تیل کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
ترجمان ماڑی پٹرولیم کے مطابق تیل کی نئی دریافت تحصیل گوجرخان کے قریب ڈھاریاں۔ ون کے مقام پر کی گئی۔ جہاں سے تین سو بہتر بیرل یومیہ خام تیل ملنے کی توقع ہے۔ ماڑی پٹرولیم کی یہ پنجاب میں دوسری بڑی دریافت ہے۔ ماڑی پیٹرولیم کے مطابق اس فیلڈ میں کنوئیں پر کام کافی عرصے سے جاری تھا۔ نئی دریافت ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوگی۔

About Author

Comment here

Subscribers
Followers