کھیل

وزیراعظم سے آج قومی کرکٹ ٹیم کی ملاقات

آئی سی سی ورلڈکپ کے لیے انگلینڈ روانگی سے قبل قومی کرکٹ ٹیم اور انتظامیہ آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرے گی۔
ٹیم انتظامیہ وزیراعظم کو ورلڈ کپ کی تیاریوں پر بریفنگ دے گی۔ وزیراعظم کو کرکٹ ڈھانچے میں بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ وزیراعظم سے ملاقات کا مقصد ٹیم کا مورال بلند کرنا ہے۔ وہ ورلڈ کپ کے لیے منتخب ٹیم کو مفید مشورے بھی دیں گے۔ عمران خان نے دو روز قبل پی سی بی کی کارکردگی پر مایوسی کا ظہار کیا تھا۔

About Author

Comment here

Subscribers
Followers