کھیل

پاکستان اور آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے درمیان معاملات طے

پاکستان اور آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے درمیان معاملات طے پاگئے۔ دونوں ٹیمیں ایڈیلیڈ میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلیں گی۔
ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کے معاملے پر کرکٹ آسٹریلیا نے پی سی بی کی شرط مان لی۔ جس کے بعد پی سی بی نے ایک ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے کا گرین سگنل دے دیا ہے۔ پی سی بی نے شرط عائد کی تھی کہ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کے فارمیٹ سے دیگر ممالک کو بھی گزارا جائے۔ اس شرط کے تحت آسٹریلوی ٹیم سیزن کا دوسرا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ پاکستان نے رواں برس دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لئے آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے، تاہم سیریز میں تیسرا ٹیسٹ شامل کرنے پر بھی مشاورت جاری ہے۔

Comment here

Subscribers
Followers