بین الاقوامی

امریکا: طوفان اور بگولوں نے 5 افراد کی جان لے لی

امریکا کی کئی ریاستوں میں سردی لوٹ آئی. طوفانی بگولوں نے پانچ افراد کی جان لے لی، ہزاروں فلائٹس منسوخ کرنا پڑ گئی. امریکا میں موسم کا مزاج ایک بار پھر بگڑ گیا۔ مارے جانے والے افراد کا تعلق ریاست مسی سپی اور الاباما سے تھا۔ طوفان کی وجہ سے ہزاروں لوگ پانی اور بجلی سے محروم ہو گئے۔ صرف جارجیا اور فلوریڈا میں ڈیڑھ لاکھ گھروں کی بجلی غائب ہو گئی۔ بعض علاقوں میں شدید ژالہ باری سے سخت نقصان ہوا۔ ریاست ٹیکساس اور لوزیانا میں بھی طوفانی بگولے تباہی مچاتے رہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers