بین الاقوامی

خانہ جنگی کے شکار یمن میں ہیضے کی وبا پھوٹ پڑی

خانہ جنگی کے شکار ملک یمن میں ہیضے کی وبا خطرناک صورت اختیار کر رہی ہے. مریضوں کی تعداد دو لاکھ تک جا پہنچی ہے۔ ایک غیر سرکاری تنظیم کا کہنا ہے ہیضے کی وجہ سے تین ہزار انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ حالات مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ یمن میں خانہ جنگی کی وجہ سے امدادی تنظیموں کے لیے آزادانہ کام کرنا مشکل ہے۔ امدادی تنظیموں نے عالمی برادری سے ہنگامی بنیادوں پر امداد کی اپیل کی ہے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers