قومی

لاہور: شادی کی تقریب میں پولیس کی فائرنگ، 6 افراد زخمی

لاہور میں پولیس گردی کا ایک اور واقعہ پیش آیا جہاں پولیس نے شادی کی تقریب میں فائرنگ کر کے چھ افراد کو زخمی کر دیا۔ لواحقین نے واقعہ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ لاہور کے علاقے تھانہ مغل پورہ کی حدود میں پولیس نے خوشی کے لمحوں کو غم میں بدل دیا. شادی کی تقریب میں پولیس نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی، جس سے چھ افراد زخمی ہو گئے.
لواحقین کا کہنا ہے کہ مہندی کی رسم پر پولیس کی وردی میں ملبوس اہلکار نے سیدھے فائر کئے جس کے نتیجے میں ملک فیصل، ملک بوبی، ملک اسلم اور ملک اصغر سمیت چھ افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا. ڈی ایس پی انار کلی سرکل ظفر عباس نقوی نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مبینہ طور پر فائرنگ کرنے والے اہلکار کی شناخت عرفان کے نام سے ہوئی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ معاملے پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی.
پولیس کی جانب سے شہریوں پر تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات سے نا صرف شہریوں میں خوف پایا جا رہا ہے بلکہ پولیس کا تشخص بھی خراب ہو رہا ہے.

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers