انٹرٹینمنٹقومی

بیساکھی میلے میں شرکت کے بعد سکھ یاتری واپس بھارت روانہ

بیساکھی میلے میں شرکت کے بعد سکھ یاتری تین خصوصی ٹرینوں کے ذریعے واپس بھارت روانہ ہوگئے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ملنے والا پیار وہ کبھی نہیں بھولیں گے۔
بھارت سے بیساکھی میلے میں شرکت اور اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کیلئے انیس سو سکھ یاتری دس روز پہلے پاکستان پہنچے تھے۔ اس دوران سکھ یاتریوں نے حسن ابدال، ننکانہ صاحب اور دیگر مقامات پر اپنی مذہبی رسومات ادا کیں۔
پاکستان میں دس روز قیام کے بعد سکھ یاتری لاہور ریلوے سٹیشن سے واپس بھارت روانہ ہوگئے۔ سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انہیں ہر طرح کی سہولتیں فراہم کی گئیں۔
سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ کا کہنا تھا کہ دس دن بعد سکھ یاتری واپس جارہے ہیں۔ انہیں پاکستان میں تمام سہولتیں فراہم کی گئیں۔

Comment here

Subscribers
Followers