بین الاقوامی

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کی جیل میں طبیعت بگڑ گئی

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں حالت بگڑ گئی۔ طبیعت خراب ہونے پر نئی دہلی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ان کی اہلیہ مشعال ملک نے بھارت جانے کا اعلان کر دیا۔
کشمیر میڈیا سرس کے مطابق یاسین ملک دس اپریل سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔ کھانا نہ کھانے کی وجہ سے ان کی حالت تشویشناک ہے۔ سری نگر سے انکے اہلخانہ نے بتایا۔ یاسین ملک کوچار روز پہلے ہسپتال داخل کروایا گیا تھا۔ مگر انہیں آج اس بارے میں اطلاع دی گئی۔ یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ان کے شوہر کی جان خطرے میں ہے۔ حکومت پاکستان ان کا مقدمہ عالمی عدالت میں لے جائے۔

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share