کھیل

پریمیئر لیگ فٹبال میں لیورپول نے مانچسٹر سٹی سے پہلی پوزیشن چھین لی

پریمیئر لیگ فٹبال میں لیورپول نے مانچسٹر سٹی سے پہلی پوزیشن چھین لی۔ اہم مقابلے میں لیورپول نے کارڈیف سٹی کے ارمان خاک میں ملائے۔ ایورٹن نے مانچسٹر یونائیٹڈ کی امیدوں پر پانی پھیرا۔ پریمیئر لیگ فٹبال میں ایکشن اور تھرل سے بھرپور مقابلے۔ ایورٹن اور لیورپول نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔
پہلے مقابلے میں ایورٹن اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں۔ ایورٹن نے حریف ٹیم کو مکمل آؤٹ کلاس کیا اور چار صفر سے کامیابی سمیٹی۔ دوسرے میچ میں لیور پول کی ٹیم کار ڈیف سٹی کے خلاف ان ایکشن آئی۔ لیورپول نے باآسانی دو صفر سے میدان مارلیا۔
شاندار جیت کے بعد لیورپول کی ٹیم ایک بار پھر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر آگئی۔
ایورٹن نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 سے ہرا دیا۔ لیورپول نے کارڈیف سٹی کے خلاف 0-2 سے کامیابی سمیٹی پوائنٹس ٹیبل پر لیورپول کی پہلی پوزیشن۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers