قومی

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وزرا کے محکموں میں ردوبدل کے بعد وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس آج ہوگا۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی پہلی بارانٹری ہوگی۔
وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سولہ نکاتی ایجنڈا زیربحث آئے گا۔ ایجنڈے میں این ایچ اے میں ممبر فنانس اور اپیلیٹ ٹربیونل ان لینڈر یونیو کیلئے جوڈیشل ممبر کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔ ایجنڈے میں سعودی فنڈ برائے ترقیاتی منصوبوں کیلئے ٹیکس چھوٹ پر بھی غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں قیمتوں میں اضافے سے متعلق وزیر دفاع کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی سفارشات پیش کرنے کے ساتھ ساتھ موجودہ تعلیمی نظام میں تبدیلی پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔ وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی منظوری بھی دے گی۔ ذرائع کے مطابق سولہ نکاتی ایجنڈے میں ایمنسٹی سکیم شامل نہیں ہے۔

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share