بین الاقوامی

اقوام متحدہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا نوٹس لے، ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کشمیریوں کو حق خودارادیت سے محروم رکھنا عالمی ادارے کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے. ملیحہ لودھی نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بین الاقوامی تعلقات اور پرُ امن سفارت کاری کے موضوع پر خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا بھارت نے ستر برس سے کشمیری عوام کو حق خود ارادیت سے محروم رکھا ہے. اقوام متحدہ بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔ اقوام متحدہ کے چارٹر کو نظر انداز کرنا عالمی امن کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔ انہوں نے دنیا میں امن، لڑائیوں کے خاتمہ، دہشتگردی کے خلاف جنگ، انسانی حقوق کے تحفظ اور جمہوریت کی مضبوطی کے لئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share