بین الاقوامیقومی

بیجنگ، عمران خان کا پروٹوکول

چین میں وزیراعظم عمران خان کے پروٹوکول پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر واویلا شروع ہو گیا. بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کے لئے پہنچنے پر بیجنگ میونسپل کی نائب چیئرمین نے استقبال کیا تو تصویر کا صرف ایک رخ دیکھ کر تنقید شروع ہو گئی. حالانکہ اصل میں اس فورم پر عالمی رہنماؤں کا روایتی استقبال بیجنگ میونسپل کمیٹی کا عہدیدار ہی کرتا ہے۔ دو ہزار سترہ میں اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف کا استقبال بھی بیجنگ میونسپل کے نائب چیئرمین نے ہی کیا تھا۔
وزیراعظم عمران خان دوسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کے لئے بیجنگ پہنچے تو انکے استقبال پر کچھ لوگوں کو اعتراض ہو گیا. سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین نے اسے ہدف تنقید بنایا. انہوں نے وزیراعظم کی ایک تصویر کے ساتھ لکھا کہ بیجنگ میونسپل کمیٹی کی چیئرمین نے انکا استقبال کیا، کیا سبز پاسپورٹ کی یہ عزت ہے؟ ایک اور صارف نے بھی اسی موضوع پر ٹویٹ کی. اور انہیں فوری جواب بھی مل گیا، ایک صارف نے انکی تصحیح کی اور انہیں دو ہزار سترہ میں نواز شریف کے استقبال کی تصویر کے ساتھ اسکا لنک بھی دے دیا.
بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے پروٹوکول کے تحت، بیجنگ پہنچنے والے رہنماؤں کا استقبال چین کے صدر نہیں کرتے. ان کا استقبال بیجنگ کی مونسپل کمیٹی کے نائب چیئرمین ہی کرتے ہیں اور ایسا ہی سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ بارہ مئی دو ہزار سترہ کو بھی ہوا، جس کی فوٹیج انٹرنیٹ پر با آسانی دستیاب ہے.

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share