قومی

کشمیری اپنی آزادی کے لیے لڑ تے رہیں گے، صدر عارف علوی

صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ کشمیری اپنی آزادی کے لیے مرتے رہیں گے لیکن جدوجہد نہیں چھوڑیں گے. انہوں نے پاکستان میں صدارتی نظام کو خارج ازامکان قرار دے دیا.
صدر مملکت عارف علوی نے لاہور میں بین المذاہب کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں آج تک جتنی بھی جنگیں ہوئیں ان کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیری ہوں یا فلسطینی وہ اپنی آزادی کے لیے لڑتے رہیں گے. انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں مذہبی منافرت کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ملک میں صدارتی نظام کی کوئی بحث نہیں ہے. انہوں نے صرف یہ کہا تھا کہ جب پارٹی بنی تھی اس وقت صدارتی نظام پر غور کیا گیا تھا۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers