بین الاقوامیقومی

افغانستان میں طالبان کے ساتھ امریکی کوششوں پر مباحثے کیلئے چار روزہ لویہ جرگہ

افغانستان میں طالبان کے ساتھ امریکی کوششوں پر مباحثے کیلئے چار روزہ لویہ جرگہ پیر کو شروع ہو گا۔ مباحثے میں ملک بھر سے دو ہزار سے زائد مندوب شریک ہوں گے۔
کابل میں جرگے کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ پندرہ سال پہلے ایسے ہی ایک لویہ جرگے میں ملک کے نئے آئین کی منظوری دی گئی تھی۔ یہ جرگہ ایک ایسے وقت میں منعقد کیا جارہا ہے جب امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے کئی دور منعقد ہوچکے ہیں۔ جرگے میں اشرف غنی سمیت سابق صدر حامد کرزئی، سابق وزیرخارجہ زلمے رسول، سابق وار جنگجو سردار عبدالرب رسول سیف اور دیگر افغان حکام شریک ہوں گے۔ تاہم چیف ایگزیٹو عبداللہ عبداللہ، اور گلبدین حکمت یار نے مشاورت کے بغیر جرگے کے انعقاد پر اس کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers