بین الاقوامی

سری لنکا میں دہشت گردوں کی تلاش کے دوران پندرہ لاشیں ملی

سری لنکا میں دہشت گردوں کی تلاش کے دوران پندرہ لاشیں ملی ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کے چھاپے کے دوران تین دہشتگردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ سری لنکا کے وزیراعظم نے دہشت گردوں کا سراغ لگانے کے لیے پاکستان سے مدد لینے کا عندیہ دیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز کے امپارہ کے شہر میں قائم سیف ہاؤس پر چھاپے کے دوران تین دہشتگردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ فوجی ترجمان کے مطابق سیف ہاوس سے پندرہ لاشیں بھی برآمد ہوئیں ہیں۔ جن میں چھ بچے شامل ہیں۔ سیٖف ہاؤس سے ڈیٹونیٹرز، خودکش جیکٹیں اور داعش کا مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ فائرنگ کے دوران ایک شہری بھی ہلاک ہوگیا۔
سری لنکا کے شہر کلمونائی اور قریبی علاقوں میں پولیس اور فوج کے سرچ آپریشن کے دوران تین دھماکے ہوئے۔ تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔ ایسٹر کے دن ہونے والے دھماکوں کے بعد سکیورٹی فورسز کا دارالحکومت کولمبو سمیت ملک بھر میں آپریشن جاری ہے۔ اب تک ستر سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
سری لنکن صدر کا کہنا ہے، داعش سے تعلق رکھنے والے ایک سو چالیس افراد کی تلاش جاری ہے۔ ادھر سری لنکا کے وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے نے ایک بھارتی اخبار کو انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان نے ماضی میں بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھرپور مدد کی تھی۔ موجودہ صورتحال میں بھی پاکستان سے مدد مانگ سکتے ہیں۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers