بین الاقوامی

کینیڈا کے جنوب مغربی علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی

کینیڈا کے جنوب مغربی علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی ہے۔ مونٹریال شہر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
کئی روز سے جاری بارشوں کے بعد کینیڈا کے شہر نیوبرنسوک کی سڑکیں، گلیاں اور رہائشی عمارتیں زیرآب آگئیں۔ حکام نے ملک کے دوسرے بڑے شہر مونٹریال میں نافذ کردی ہے۔ علاقے میں شدید بارشوں اور برف پگھلنے کی وجہ سے سیلاب کی صورتحال ہے۔ دارالحکومت اوٹاوہ میں بھی شدید بارشوں کے بعد ہرطرف پانی ہی پانی ہے۔ حکام نے ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers