کھیل

بارسلونا اوپن ٹینس

آسٹریا کے ڈومنیک تھیم نے بارسلونا اوپن ٹینس کے فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا۔ سیمی فائنل میں آسٹرین کھلاڑی نے سپین کے رافیل نڈال کے خواب چکنا چور کیے۔
آسٹریا کے ڈومنیک تھیم بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔ آسٹرین کھلاڑی نے فائنل فور مرحلے میں گیارہ بار کے چیمپئن رافیل نڈال کو ہرا دیا۔
ڈومنیک تھیم آغاز سے ہی چھائے رہے۔ پہلا سیٹ چھ چار سے جیتنے میں کامیاب ہوئے۔
دوسرے سیٹ میں بھی تھیم نے سپینش کھلاڑی کی ایک نہ چلنے دی اور باآسانی چھ چار سے کامیابی سمیٹی۔
فاتح کھلاڑی فائنل میں روس کے ڈینیئل مدودیو سے ٹکرائیں گے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers