بزنسبین الاقوامی

وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین

وزیراعظم عمران خان نے وفد کے ہمراہ بیجنگ میں چینی صدر اور وزیراعظم سے الگ الگ ملاقات کی ہے۔ جس میں سی پیک منصوبے پر پیش رفت اور آزاد تجارتی معاہدے پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط بھی ہوئے۔
وزیراعظم عمران خان وفد کے ہمراہ بیجنگ کے گریٹ ہال پہنچے تو چینی صدر شی جن پنگ نے ان کا استقبال کیا۔ جس کے بعد دونوں سربراہان کے مابین وفود کی سطح پر مزاکرات ہوئے۔ اس دوران وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، خسرو بختیار، مشیر خزانہ حفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داود، معاون خصوصی امین اسلم اور سیکر ٹری خارجہ سہیل محمود موجود تھے۔
وفود کی سطح پر ہونے والے مزاکرات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جبکہ سی پیک منصوبے پر پیش رفت اور دوسرے آزاد تجارتی معاہدے پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
بعد ازاں عمران خان نے اپنے چینی ہم منصب لی کی چیانگ سے ملاقات کی۔ دونوں وزراء اعظم کے مابین وفود کی سطح پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم عمران خان نے پاک چین آزاد تجارتی معاہدے کی اہمیت پر زور دیا۔ اس دوران دونوں ممالک کے درمیان ریلوے کے ایم ایل ون معاہدے سمیت مختلف معاہدوں پر دستخط بھی کیے گئے۔

Comment here

Subscribers
Followers