بین الاقوامیقومیٹیکنالوجی

امریکہ کا بھارت کو ایف 16 طیاروں کی معلومات دینے سے انکار

امریکہ نے بھارت کو ایف سولہ طیاروں کی معلومات دینے سے انکار کردیا۔ پاکستان اور امریکہ کے درمیان معاہدے کے باعث طیاروں کی معلومات کسی اور ملک کو نہیں دی جاسکتیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک امریکی افسر کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ امریکہ نے بھارت کو حملے کے فوری بعد بتا دیا تھا کہ دو طرفہ سمجھوتے کی وجہ سے پاکستان کے جنگی طیارہ کی معلومات کسی اور ملک کو نہیں دی جا سکتیں۔ پاکستان کا پہلے دن سے ہی موقف تھا کہ بھارت کے ساتھ فضائی لڑائی میں ایف سولہ طیارے استعمال نہیں کیے گئے۔ اسی دوران امریکہ کے ایک میگزین نے بھی تصدیق کی تھی کہ پاکستان کے تمام ایف سولہ طیاروں کی تعداد پوری ہے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers