انٹرٹینمنٹبزنس

اوینجرز اینڈ گیم نے باکس آفس کی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

اوینجرز اینڈ گیم نے ریلیز پر باکس آفس کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ ریلیز کے ابتدائی دنوں میں دنیا بھر میں ایک ارب بیس کروڑ ڈالرز کما لیے۔
ڈزنی سٹوڈیوز کی فلم اوینجرز اینڈ گیم نے ایک ارب کا ہدف عبور کرنے میں صرف پانچ دن لیے اور یوں وہ پہلی فلم بن گئی جس نے ریلیز کے ابتدائی پانچ دنوں میں ہی ایک ارب امریکی ڈالر کمائی کی ہے۔ یہ سپر ہیرو فرنچائز کی بائیسویں فلم ہے۔ صرف امریکہ میں اینڈ گیم نے پینتیس کروڑ امریکی ڈالر کا بزنس کیا ہے۔ چین میں اس نے بدھ کو نمائش کے آغاز کے بعد سے تینتیس کروڑ ڈالر سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers