کھیل

پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے ساتھ سیریز کے لیے جوہا نسبرگ روانہ

پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے ساتھ سیریز کے لیے بسمعہ معروف کی قیادت میں جوہانسبرگ روانہ ہو گئی۔
جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لیے بسمعہ معروف قومی ٹیم کی کمان سنبھالیں گی۔ پاکستانی ٹیم جنوبی افریقہ کے ساتھ سیریز میں تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی کھیلے جائیں گے۔ دورے کا آغاز چھ مئی سے ون ڈے میچ سے ہو گا۔ نو اور بارہ مئی کو دوسرا اور تیسرا ون ڈے شیڈول ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی میچز پندرہ سے 23 مئی تک کھیلے جائیں گے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کی سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا بھی حصہ ہے۔

About Author

Comment here

Subscribers
Followers