کھیل

پریمیئر لیگ فٹبال میں لیسسٹر سٹی نے آرسنل کے ارمان خاک میں ملا دیے

پریمیئر لیگ فٹبال میں لیسسٹر سٹی نے آرسنل کے ارمان خاک میں ملا دیے۔ مانچسٹر سٹی نے برنلے کے خواب چکنا چور کیے۔ شاندار جیت کے ساتھ مانچسٹر سٹی نے ایک بار پھر پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔
پریمیئر لیگ فٹبال میں زبردست مقابلوں نے ایونٹ کو چار چاند لگا دیے۔ اہم میچز میں لیسسٹر سٹی اور مانچسٹر سٹی نے کامیابی سمیٹ لی۔
پہلے مقابلے میں آرسنل اور لیسسٹر سٹی کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں۔ لیسسٹر سٹی نے آغاز سے حریف ٹیم پر دھاک بٹھائی۔ اور باآسانی تین صفر سے میدان مارا۔
فاتح ٹیم کی جانب سے وارڈے نے دو اور ٹائلمن نے ایک بار گیند کو جال کی راہ دکھائی۔
دوسرے معرکے میں مانچسٹر سٹی نے برنلے کے خلاف ایک صفر سے میچ جیت لیا۔ مانچسٹر سٹی کی جانب سے واحد گول 63 ویں منٹ میں آگئیورو نے سکور کیا۔
شاندار جیت کے ساتھ مانچسٹرسٹی نے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ لیورپول دوسری اور ٹوٹنہم تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers